لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین انڈر 19 کرکٹ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں کویت نے نیپال کوایک وکٹ سے شکست دیدی ۔ نیپالی انڈر19ٹیم 239رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔کویت نے ہدف 9وکٹوں پرپوراکرلیا ۔ کپتان میت بھووسار نے ناقابل شکست 175رنز بنائے ۔ گلشان جھا نے تین کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19ٹیموں کے درمیان میچ کرونا وائرس کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔ بنگلہ دیش نے 4وکٹوں پر 130رنز بنائے تھے کہ دو آفیشلز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ منسوخ کر دیا گیا ۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ۔ دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا۔
انڈر 19ایشیا کرکٹ کپ:پاکستان ‘سری لنکا کل سیمی فائنل میں مد مقابل
Dec 29, 2021