کامن ویلتھ گیمز کی مشعل کا کراچی میں سفر شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے ان دنوں پاکستان کے سفر پر ہے، کراچی میں کوئنز بیٹن کو عوامی مراکز پر لے جایا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئنز بیٹن ریلے کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی لایا گیا۔ کراچی کے دورے پر آئی کوئنز بیٹن کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کی مادر علمی درس گاہ سندھ مدرستہ الاسلام لایا گیا جہاں سیکڑوں طلبہ و طالبات نے اس کا استقبال کیا۔سندھ مدرستہ الاسلام کے آڈیٹوریم میں ہونے والی پْروقار تقریب میں برٹش ہائی کمشنر مارٹن ڈاوسن، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن، اتھلیٹس طلحہ طالب، ارشد ندیم، انعام بٹ ‘کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، پیرا اولمپئین حیدر علی اورسپیشل اتھلیٹس بھی شامل تھے۔۔ طلبہ نے کوئنز بیٹن کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنائیں۔ آخر میں یونیورسٹی کے احاطے میں شجر کاری بھی کی گئی، اس موقعہ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد و دیگر بھی موجود تھے۔کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے مزار قائد پہنچی، جہاں بیٹن وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دی گئی، تقریب میں برٹش ہائی کمشنر مارٹن ڈاوسن سمیت اولمپئنز، اتھلیٹس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...