راولپنڈی ( نوائے وقت رپو رٹ ) صوبہ پنجاب میں قریبا40 فیصد سے زائد لوگ زرعی شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں خواتین کی شمولیت ایک اندازے کے مطابق 60 فیصد سے زائد ہے۔زرعی شعبہ میں خواتین کی شراکت داری اور ورکنگ آورز کا ڈیٹا مرتب کرنے سے خواتین کو سہولیات فراہم کرنے میں آسانی واقع ہوگی ان خیالات کا اظہار اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زرعی شعبہ میں خواتین کی شراکت داری سے متعلق ڈیٹا مرتب کرنے بارے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) پنجاب شریں ناز سمیت محکمہ کے اعلی افسران و این جی اوز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اسپشل سیکرٹری زراعت نے اس موقع پر مزید کہا کہ خواتین زرعی شعبہ کی ترقی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں خاص طوپرکپاس کی چنائی،رائس ٹرانسپلانٹیشن اور جانوروں کی دیکھ بھال میں گاں کی سطح پر خواتین اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہیں۔
زرعی شعبہ میں خواتین سے متعلق ڈیٹا کو مرتب کرنے بارے ایک روزہ ورکشاپ
Dec 29, 2021