16ویںکراچی انٹر نیشنل5روزہ بک فیئرکا آغاز کل سے ہو گا

کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کتابوں اور ادب سے شغف رکھنے والوں کے لیے منفرد بین الاقوامی میلہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر 2021 کرا چی ایکسپو سینٹر میں30 دسمبر 2021سے 03جنوری 2022 تک لگایا جا رہا ہے جس میں اس سال 330 سے زائد اسٹال لگائے جائیںگے۔ اس عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے تقریباً 40 ادارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرز بھی اپنے اسٹال لگائیں گے۔عوامی داخلہ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے لے کر رات 9بجے تک ہوں گے۔  منتظمین کے مطابق اس سال چار لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔وزیرِتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ جمعرات30 دسمبر کو عالمی کتب میلے کا افتتاح کریں گے جبکہ مشہور آرٹسٹ، مصنف اورمزاح نگار  انور مقصود اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔سنہ 2005 سے لگاتار منعقد ہونے والے کرا چی بین الاقوامی کتب میلے کو پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی میلے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس میں نا صرف پاکستان بھر سے بلکہ ہندوستان، ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پبلشنگ ادارے بھی حصہ لیتے ہیں۔یہ میلہ تمام پبلشرز، ڈسٹربیوٹرز، ملکی و غیرملکی پبلشرز، لائبریرینز اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔کنوینر کے۔ آئی۔ بی۔ ایف وقار متین نے منگل کے روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اس عالمی میلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد ، کنوینر وقار متین خان،ڈپٹی کنوینر نا صر حسین، ندیم مظہر، ایم۔ اقبال غازیانی، اقبال صالح محمد، ندیم اختر، کامران نورانی، اور سلیم عبدالحسین  بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...