ٹیکنیکل کالج ڈہرکی  کی بندش کے خلاف طلبہ و اساتذہ کا احتجاج

میرپور ماتھیلو(نامہ نگار)   ٹیکنیکل ٹریننگ  کالج ڈہرکی کی تالہ بندی کے خلاف طلبہ اور اساتذہ نے جام عبد الفتاح سمیجو کی قیادت میں ڈی سی آفیس میرپور ماتھیلو  کے سامنے  احتجاجی  دھرنا، مطالبات تسلیم 5 جنوری 2022 کو کالج کھولنے کا کا اعلان ، کالج نہ کھولنے کی صورت میں 10 جنوری 2022 کو اینگرو گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان ،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے بلاجواز ٹیکنیکل ٹریننگ کالج کو بند کیا ہوا ہے جس سے ہنری تعلیم حاصل کرنے والے شاگرد استاد سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے اس حوالے سے ایس ٹی پی کی کال پر ڈی سی گھوٹکی کے آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ایس ٹی پی کے رہنما جام عبد الفتاح سمیجو نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو اگر کالج نہیں کھولا گیا تو ہم 10 جنوری کو اینگرو گیٹ کے سامنے احتجاجی  دھرنا دیں گے جو کہ کالج کھلنے تک جاری رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن