کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نے سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے دو روز کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچز کے دفتری اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب یہ دفاتر اور برانچز 30 اور 31 دسمبر کو رات 8 اور 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔ خیال رہے کہ مرکزی بینک کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سال 2021 کا اختتام ہونے جا رہا ہے اور دسمبر کے آخری دو روز میں معمول کے مطابق دفتری اوقات کی وجہ سے عوام کو رقوم کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یکم جنوری کو تمام بینک کلوزنگ کے باعث عوام کو سہولت فراہم نہیں کرتے۔