سارو گنگولی  بھی کورونا وائرس کا شکار 

 نئی دہلی  (آئی این پی) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال داخل ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...