بے نظیر بھٹو کی ساری زندگی بحالی جمہوریت کی جدوجہدمیں گزری، اظہر ہمدانی

Dec 29, 2021

 اسلام آباد (  نمائندہ نوائے وقت ) فخر ایشیاء قائد عوام کی لخت جگر شہید رانی کی شہادت پر نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام غم زدہ رہا۔ بے نظیر بھٹو کی ساری زندگی عوامی حقوق او ر جمہوریت کی بحالی کے لیے گزری، ظالم کے خلاف ڈٹ جانے والا جو درس انہیں اپنے عظیم والد شہید ذوالفقار علی بھٹو سے ملا تھا اس کی لاج رکھتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ ظالموں کے خلاف غریبوں کے حقوق کا علم بلند رکھا ان خیالات کا اظہارپی پی کے بانی رہنماء سید اظہر زمان ہمدانی نے وفد سے گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ  ضیاء  آمریت کے خلاف ڈٹ جانے والی شہید قائد نے  1986میں جب وطن پہنچیں تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا  بے نظیر بھٹو جدھر جاتیں عوامی سمندر ان کے ساتھ ہوتا، سید اظہر زمان ہمدانی نے مزید کہا کہ 1988میں انہیں پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون حکمران ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

مزیدخبریں