واہ کینٹ(نامہ نگار) لالہ رخ میں بنائے گئے نکاسی آب کیلئے نالے بند ہونے سے پانی سٹرکوں اور گلیوں میں کھڑا رہنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق لالہ رخ میں نکاسی آب کا بہترین نظام موجودتھا ۔گھروں کے دونوں جانب پانی کی نکاسی کیلئے نالے بنائے گئے تھے جس میں گھروں کے استعمال کے پانی کے علاوہ بارش کے موسم میں گلیوں اور سٹرکوں پر پانی کھڑا ہونے کے بجائے ان نالوں کے ذریعے نکل جایا کر تا تھا لیکن محکمہ کینٹ بورڈ کے عملہ صفائی نے اپنی جان چھڑانے اور رہائشیوں نے بھی صفائی رکھنے کے بجائے ان نالوں کو بند کر دیا اور اب سڑکوں اور گلیوں میں پانی گھڑا رہنے سے سٹرکیں اور گلیاں ابتک تباہ ہو رہی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف راہگیر وں کی مشکلات اس کے علاوہ نکاسی آب کیلئے نالے بہترین ذریعہ نکاسی آب ہو ا کرتے ہیں۔
لالہ رخ میں نکاسی آب کے نالے بند، گندا پانی سڑکوں پر بہنے لگا
Dec 29, 2021