سستی‘ موٹاپا اور نائٹ فوڈ کے استعمال سے شہریوں میں شوگر کا خطرہ زیادہ  

ملتان (خصوصی رپورٹر)شہروں میں رہنے والوں میں شوگر ہونے کا خطرہ زیادہ ہو گیا، ذیابیطس سے شہری جوانی ہی میں اندھے ہونے لگے۔ مناسب طرز زندگی اپنا کر پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق  عالمی سطح پر 20 سال سے کم عمر کے  بچوں اور نو جوانوں کو قسم 1 ذیابیطس ہوسکتی ہے۔اس وقت دنیا بھر میں 537 ملین افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔ غیر صحت بخش کھانے کی عادات، موٹاپے اور بیٹھے رہنے والے طرز زندگی کے بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں شوگر ک مریضوں میں تشویشناک رفتار سے اضافہ ہورہا ہے۔ذیابیطس صحت کے بہت سے سنگین مسائل جنم دیتا ہے گردے کی بیماری سے لے کر نچلے اعضاء اور پاؤں کی پیچیدگیوں تک، اعصابی تنزلی، مثانے کے مسائل لیکن سب سے اہم یہ آنکھوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ صحیح عادات میں سرمایہ کاری کرکے اپنا بھر پور تعاون دیں ‘تناؤ کو کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے آنکھوں کی جانچ، صحت مند غذا، باقاعدگی سے ورزش اور خود کی دیکھ بھال کا معمول  اپنائیں۔
شوگر 

ای پیپر دی نیشن