انجینئر ڈاکٹر منصور بلوچ  چیف آپریٹنگ آفیسرہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب تعینات 

ڈیرہ غازیخان (بیورو  رپورٹ) حکومت پنجاب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے ایڈیشنل رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر منصور  احمد بلوچ کو چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب تعینات کر دیا ڈیپوٹیشن پر ان کی تعیناتی چار سال  کے عرصہ کے لئے کی گئی ہے جبکہ انجینئر ڈاکٹر منصور احمد بلوچ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے بھی ممبر ہیں انکی بطور چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن تعیناتی پر چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر محمد شفیق پتافی ،سینئر نائب صدر شہباز علی خان نصوحہ ، نائب صدر خلیل احمد علیانی ، سابق صدور خواجہ محمد یونس ، خواجہ محمد جلال الدین رومی ، خواجہ محمد الیاس ، ذوالفقار علی خان نصوحہ،بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، سابق سینئر نائب صدورشیخ محمد طارق اسماعیل قریشی ، محمد لطیف خان پتافی ، شیخ زاہد نظام قریشی ، خواجہ محمد محسن مسعود، مرزا محمد آصف اقبال ، مرزا محمد ظفر اقبال ممبران ایگزیکٹو کمیٹی اور محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرسمیت دیگرنے ان کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کر تے ہو ئے ڈیرہ غازیخان کے لئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
 ڈاکٹر منصور بلوچ

ای پیپر دی نیشن