ملتان (خصوصی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال میں دل کے سوراخ والے متاثرہ 18 مریض بچوں کی کامیاب کارڈک سرجری ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ چند ماہ پہلے رواں سال جدید طرز پر ماڈیول کارڈیک آپریشن تھیٹر چلڈرن کمپلیکس ملتان میں فعال کیا گیا جس کو سماجی تنظیم تارے زمین پر اور پنجاب گورنمنٹ محکمہ صحت کی معاونت حاصل ہے اور ماڈیول کارڈیک اپریشن تھیٹر میں رواں سال پیدائشی دل کے سوراخ والے متاثرہ مریض بچوں کی کارڈیک سرجری بھی کامیاب طریقے سے کی جارہی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 18 مریض بچوں کی کامیاب کارڈیک سرجری مکمل کرلی گئی ہے جس کے تمام تر اخراجات سماجی تنظیم تارے زمین پر ٹرسٹ نے برداشت کئے ہیں۔کارڈیک سرجری کیلئے امریکہ سے انسٹرومنٹ درآمد کئے گئے ہیں اور دل کے سوراخ سے متاثرہ ایک مریض بچے کی سرجری کیلئے تقریبا 4 لاکھ کے قریب اخراجات آتے ہیں جو کہ سماجی تنظیم فری ادویات اور سرجری کے تمام اخراجات پر کرتی ہے۔چلڈرن کمپلیکس ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر احسن اللہ خان نے بتایا کہ ہم 2022 میں سو سے زائد بچوں کو کارڈیک سرجری سے مستفید کریں گے۔
چلڈرن کمپلیکس