ملتان،جہانیاں (خصوصی رپورٹر،خبر نگارخصوصی ،نمائندہ نوائے وقت)لڑائی جھگڑے،ڈنڈو ں سوٹوں کا استعمال ،خواتین سمیت 23افراد زخمی تفصیل کے مطابق معمولی رنجش کے نتیجے میں دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو مخدوم رشید ہسپتال شفٹ جبکہ 6 شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔جہانیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چک نمبر 125 دس آر میں سیوریج نالی اور دیوار کے تنازعہ پر منظور احمد، عبدالرشید کے مابین جھگڑا ہوگیا، جس میں کلہاڑیوں ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے محمد اقبال، محمد شہزاد، زاہدہ پروین،جبکہ دوسرے گروپ کے منیراں بی بی، محمد سفیان لہولہان ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم جہانیاں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 جہانیاں کی طرف سے پانچوں زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کے ایم ایل سی کے لیے پولیس ڈاکٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔