ٹبہ سلطان پور( نمائندہ نوائے وقت) پرنسپل اور ایڈ من کی ملی بھگت دانش سکول ٹبہ سلطان پور میں پڑھنے والے طالبات وطالبات کو بازار سے گلی سڑی سبزیاں اونے پونے داموں خرید کر کھانا تیار کرکے دینے لگے۔ مختلف اضلاع سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلباء طالبات بیماریوں میں مبتلا ۔ تفصیل کے مطابق ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے بننے والے دانش سکول ٹبہ سلطان پور میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخل مستحق غریب طلباء وطالبات کو مبینہ طور پر دانش سکول کے ایڈمن اور پرنسپل کی ملی بھگت سے بازار سے کم ریٹ پر گلی سڑی باسی سبزیاں خرید کر غیر معیاری گھی میں کھانا تیار کر کے طلباء وطالبات کو کھلانے میں مصروف ہیں۔ غیر معیاری گھی میں گلی سڑی سبزیوں سے تیار کھانا کھانے سے طلباء وطالبات بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اسی طرح گوشت بھی اپنے مخصوص قصابوں سے بیمار اور لاغرجانوروں کا کم ریٹ پر خرید بچوں کو کھلا کر ان کی صحت سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔ کئی مرتبہ چیکنگ ٹیمیں بھی آئیں لیکن پہلے آنے کی اطلاع ملنے پر ایڈمن اور پرنسپل پڑھنے والے بچوں کو ڈرا دھمکا کر غلط بیانی کرنے کے لئے تیار کرلیتے ہیں تاکہ چیکنگ ٹیم بچوں کے بیان لے کر مطمین ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق ایڈمن اور پرنسپل اپنے اور سٹاف کے لئے تازہ فریش سبزیاں، گوشت اور پھل خرید کر کھاتے ہیں اور ہر ماہ بھاری بل حکومتی خزانہ سے وصول کررہے ہیں تمام صورتحال کے باوجود دانش سکول اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے بھی خاموش ہیں۔ مختلف افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دانش اسکول میں میرٹ اور معیار کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ایڈمن اور پرنسپل کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام صورتحال کی شفاف آ انکوائری کرواکر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں دانش اسکول کے ایڈ من اور پرنسپل محمد طیب سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ آپ جی بھر کے خبریں شائع کرلیں مجھے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے اور نہ ہی ہم یہاں سے تبدیل ہونگے۔
دانش سکول ٹبہ