مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے.شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر ،سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غریب عوام کو 'ریلیف پیکج' دینے کے دعویدار آئے دن مہنگائی کا بم گراتے ہیں، کیا صارفین مہنگی ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافہ کر رہی ہے، اس سے صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا جائے گا، تباہی سرکار نے ایک سال بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافہ کیا ہے، ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 9 مرتبہ اضافہ کر کے عوام سے 600 ارب روپے سے زائد لوٹے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی ماہانہ مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد ہو گئی ہے، مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے.

ای پیپر دی نیشن