سعودی بچے کے معدے سے معدنی کڑا طویل آپریشن کے بعد نکال لیا گیا

ڈھائی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک بچے کے پیٹ سے آپریشن کرکے کڑا نکال لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق کنگ عبدالعزیز ہسپتال کی انتظامیہ کا کہناتھا کہ بچے کو ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا وہ پیٹ میں درد سے بلک رہا تھا۔بچے کا فوری طبی معائنے کرنے کے بعد مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کوئی غیر معمولی چیز موجود ہے۔الٹرا ساونڈ کی رپورٹ پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے ڈھائی گھنٹے تک آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے معدنی کڑا نکال لیا۔ یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ بچے نے کڑا کیسے نگلا؟

ای پیپر دی نیشن