آسٹریلیا میں لیبارٹری کی غلطی سے کورونا کے886 مریضوں کوصحت مند قراردے دیا گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ایک لیبارٹری نے 886 کورونا کے مریضوں کی غلط ٹیسٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہیں کورونا سے محفوظ قراردے دیا۔لیبارٹری کے منتظمین کے مطابق کرسمس پر غیرمعمولی تعداد میں کورونا کی ٹیسٹنگ اورڈیٹا پروسسنگ میں غلطی کی وجہ سے کورونا مریضوں کی غلط رپورٹس جاری ہوئیں۔کورونا سے متاثرافراد نے غلط رپورٹس پرلیبارٹری کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیب کی غلط رپورٹس کی وجہ سے ان کے پیاروں کوبھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔کچھ روز قبل اسی لیب نے 400 ایسی رپورٹس جاری کی تھیں جن میں صحت مند افراد کوکورونا کا مریض بتایا گیا تھا۔ لیب نے اس غلطی پرمعافی مانگ لی تھی۔لیب کا کہنا تھا کہ کام کے غیرمعمولی دبا کی وجہ سے کورونا کے ٹیسٹ کے نظام کوآٹومیٹک سے مینول پرمنتقل کیا جارہا ہے۔
آسٹریلیا میں لیب کی غلطی،کورونا کے886مریضوں کوصحت مند قراردے دیا
Dec 29, 2021 | 17:20