ایپل نے حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی نئی لہر شروع ہونے پر نیویارک شہر میں اپنے تمام سٹوروں کو ذاتی حیثیت میں خریداری کرنیوالے صارفین کیلئے بند کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صارفین کو شہر بھر کے 16 سٹوروں پر صرف آن لائن آرڈر وصول کرنے کی اجازت ہوگی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ عارضی اقدام کب تک نافذ العمل رہے گا۔رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم باقاعدگی سے حالات کی نگرانی کرتے ہیں اور ہم گاہکوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے صحت کے اقدامات کو بہتر بناتے رہیں گے۔
کورونا وائرس کی نئی لہرکے باعث نیو یارک میں ایپل کے سٹور بند
Dec 29, 2021 | 17:49