افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے بٹی کوٹ ضلع میں لوگ ایک باغ میں مالٹوں کی کٹائی کر رہے ہیں۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں 270 ایکڑز سے زیادہ اراضی پر مالٹے کے مزید باغات قائم کرنے کے لیے کاشت کا کام شروع ہو گیا ہے۔رسیلے پھلوں کی کاشت بشمول کینو کے پودے وسیع علاقوں میں کسانوں کے لیے زیادہ آمدنی کے ساتھ ساتھ صوبہ میں وافر جگہوں کی ہریالی کا باعث بنیں گے۔مقامی حکام کے مطابق مالٹوں اور لیموں کی کٹائی بارے سال 2020 کے مقابلے میں رواں سال میں 12ہزار ٹن سے زیادہ کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔