پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی 2022 کی تقریبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس. پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں۔ وزیر اعظم ان تقریبات کا مقصد پاکستان کے الگ تشخص، ثقافت اور منفرد جغرافیہ کو اجاگر کرنا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کا مقصد اور علامہ اقبال کے پیغام کی اصل تشریح سمجھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم قدرت نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم کو تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کے ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ، ثقافت قومی ہیروز، تحریک پاکستان کی نامور خواتین، مقامی کھیلوں، سیاحت، معیشت، گرین پاکستان اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ڈاکومینٹریز اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن