وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بدھ کو اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ(BOI) کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو بورڈ کی کارکردگی، نئے اقدامات اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے وزیر مملکت و چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ محمد اظفر احسن اور سیکرٹری بورڈ فارینہ مظہر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ملاقات کے دوران، انہوں نے بورڈ کی طرف سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اطلاعات نے اسے اپنی وزارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن