وزیر اعظم کی موجودگی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے معاہدے طے پا گئے۔ وفاقی حکومت، پنجاب اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان یونیورسل ہیلتھ کوریج کے معاہدے ہوئے ہیں، اور اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل، یاسمین راشد اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیر اعظم نے رواں سال پنجاب میں صحت سہولت پروگرام کا اعلان کیا تھا۔یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام شہریوں کو اسپتال میں داخل ہونے پر مفت علاج ملے گا، ہر خاندان کو سالانہ 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس مفت فراہم کی جائے گی۔صحت کارڈز سے اوپن ہارٹ سرجری، انجیوپلاسٹی، کینسر کا علاج مفت ممکن ہوگا، نیورو سرجری، جلنے، حادثہ یا ڈائیلاسز کے لیے ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج ہوگا۔انتہائی نگہداشت، ڈیلیوری، زچگی آپریشن،گردے کی پیوندکاری و دیگر علاج بھی مفت کیا جائے گا۔