ریاستی دہشتگردی جاری ، مزید 4 نوجوان شہید ، خاتون سمیت 3 گرفتار 

Dec 29, 2022

جموں (کے پی آئی) مقببوضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بدھ کو ضلع جموں میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک جعلی مقابلے میں اس وقت شہید کردیاجب وہ ضلع کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔بھارتی پولیس نے نوجوانوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کو عسکریت پسند قرار دیا،علاقے کامحاصرہ جاری ہے ۔ علاوہ ازیں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں رات کی تاریکی میں ایک گھر میں گھس کر ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا۔ جبکہ ضلع اسلام آباد کا ایک نوجوان گزشتہ پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان شبنم نذیر جو ضلع کے علاقے کاڑ پورہ اچھہ بل کا رہائشی ہے، دوسری جانب بی جے پی حکومت نے ضلع باہمولہ میں سخت پابندیاں عائد کر کے لوگوں کو ایک مذہبی تقریب میں شرکت سے روک دیا ہے۔ مذہبی تقریب کا اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مسرور عباس انصاری نے امام بارگاہ گنڈ خواجہ قاسم پٹن میں کیا تھا۔ 

مزیدخبریں