نئی دہلی (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو چھوٹی چھوٹی وجوہات کی بنا پر بعض اوقات بڑے عہدے سے محروم رہ جاتے ہیں اور ایسے ہی افراد میں بھارتی شہری مٹھو بھی شامل ہیں۔ بھارت میں مٹھو نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ انہیں دانت خراب ہونے کی وجہ سے سرکاری نوکری سے محروم رکھا گیا۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے ضلع پالاکڈ سے تعلق رکھنے والے مٹھو نے بھارتی اخبارکو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ محکمہ جنگلات کے بیٹ افسر کے عہدے کیلئے تحریری اور جسمانی جانچ کا امتحان پاس کرچکے تھے لیکن انٹرویو کے دوران انہیں سٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے یہ کہہ کر ملازمت پر نہیں رکھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میرے دانت نکلے ہوئے ہیں۔