بھارت: ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے بیٹی نے آئی سی یو میں شادی کر لی 

بہار (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بیمار ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی رچا لی۔ پونم نامی خاتون کی بیٹی کا رشتہ طے تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد فیملی سمیت خاتون کو بھی بتایا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے جس کے  بعد  خاتون نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے ے قبل اپنی بیٹی کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن