گوجرہ؍ لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گوجرہ اور لاہور میں دو افراد نے خود کشی کر لی۔ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کے علاقے میں35 سالہ نشئی نے نشہ نہ ملنے پر گلے میں پھندا لیکر خود کشی کر لی ہے۔ عمر عبدالخالق کی نعش پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔گوجرہ میں پچاس سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے کود کر خودکشی کر لی۔ مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی جب وہ گوجرہ ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچی تو پچاس سالہ شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔ جس سے اس کی گردن دھڑنے سے الگ ہو گئی۔ اس کی شناخت اشرف مسیح سکنہ بہار کالونی جھنگ روڈ سے ہوئی۔