اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے فیصل واوڈا کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے فیصل واوڈا کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، خیال رہے کہ فیصل واوڈا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 ء میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ رواں سال فروری میں الیکشن کمشن نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔ فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔