نیب نے تھرکول واٹر پراجیکٹ  میں تحقیقات کا آغاز کر دیا 

کراچی(سٹاف رپورٹر)نیب نے تھرکول واٹر پراجیکٹ میں ایک ارب 29 کروڑ روپے بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے جس کی تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا ہے۔نیب حکام نے سیکریٹری آبپاشی سے ریکارڈ طلب کر لیا۔نیب حکام نے سوالات کیے ہیں کہ تھرکول واٹر پراجیکٹ میں کتنی رقم خرچ ہوئی، اس کام کے بل کس نے پاس کیے، رقم کب اور کتنی جاری ہوئی، ٹینڈر کے عمل کی تفصیلات دی جائیں۔محکمہ آبپاشی کی جانب سے ابھی تک کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، مذکورہ منصوبے پر 2016-17 کے دوران رقم خرچ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن