اینٹی کرپشن نے لیگی ایم این اے اشرف چودھری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا 


لاہور (خبرنگار) ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے گرفتار شدہ ایم این اے ن لیگ ملزم چوہدری اشرف کو ریمانڈ کے لئے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا۔ ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کو گزشتہ روز 157  ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں ملزم ایم این اے چوہدری اشرف کی جانب سے 200 سے زائد وکلاء  پیش ہوئے مگر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ٹھوس شواہد ہونے کی بنا پر عدالت نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کا 2  روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تاکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ملزم سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لئے موثر اقدامات کر رہا ہے اور جلد سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...