وفاقی پی ایس ڈی پی کیلئے مختص727ارب میںسے130ارب روپے خرچ کئے گئے

Dec 29, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رواں سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی کے لئے مختص727ارب روپے میں سے اب تک 130ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ 224ارب روپے کا اجراء کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جاری دستاویز کے مطابق این ایچ اے نے21ارب روپے، پیپکو نے 34ارب روپے خرچ کئے۔ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں نے اب تک55ارب روپے خرچ کئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں میں 18ارب روپے سے کچھ زائد خرچ کئے گئے۔

مزیدخبریں