پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے: عارف علوی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ شہداء کی ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے دی جانے والی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم دہشت گردی سے مکمل نجات حاصل کر لیں گے۔ پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرنے 23 دسمبر کو آئی ٹین، اسلام آباد میں خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس کے ہیڈکانسٹیبل سید عدیل حسنین کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور شہید کے اہلخانہ کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے 25 دسمبر کو کوہلو، بلوچستان میں دھماکہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء سے بھی ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت نے کیپٹن محمد فہد خان اور سپاہی اصغر الدین کے لواحقین سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے سپاہی محمد شمعون اور لانس نائیک محمد امتیاز کے ورثاء سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر دی نیشن