اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین نے ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود انہیں مستقل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے ان کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ ایک عرضداشت میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ پندرہ برسوں سے ایک ہی گریڈ اور پوزیشن پر کام کر رہے ہیں ان کی سروسز کو مستقل کرنے کے لئے متعدد بار کی گزارشات اور عرضداشتوں کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ بالآخر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا جس نے حکم دیا کہ ملازمین کو وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل کیا جائے۔