اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت قومی توانائی کفایت شعاری مہم کے موثر نفاذ کے لیے تاجر تنظیموں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اتفاق رائے سے مارکیٹیں اور کاروبار بند ہونے کے اوقات کا فیصلہ کرے گی۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان،وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ آل پاکستان انجمن تاجران کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر دفاع نے شرکاء کو تجارتی شعبے میں کم استعمال کے ذریعے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حکومتی وژن سے آگاہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر پر پڑنے والے بوجھ کو بھی کم کرنا ہے جو بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے ہر سال تیل اور گیس کی درآمد کی مد میں پڑتا ہے۔
کفایت شعاری مہم، مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ تاجروں کی مشاورت سے کریں گے: خواجہ آصف
Dec 29, 2022