اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ جبکہ کانفرنس کے دوران کور کمانڈرز کی جانب سے پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔
کور کمانڈر کانفرنس