ملتان (محمد نوید شاہ سے) پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لیے اپنی نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے پنجاب بھر میں پہلے مرحلے پر مسلم لیگ ن کو یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ دوسرے مرحلے پر کے پی کے میں پھر بلوچستان اور آخر میں سندھ میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ضمنی الیکشن میں ہونے والی شکست پر رپورٹ پیش کی گئی گی جس پر تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے لاہور ماڈل ٹاون میں گزشتہ ہفتے ایک اجلاس ہو چکا ہے جبکہ اگلے ہفتے ایک بار پھر اہم رہنماوں کو بلا کر کر ان سے مشاورت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد جنوبی پنجاب کو انتہائی کمزور انتخابی حلقہ قرار دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی لندن میں موجود قیادت نے اس حوالے سے حتمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی کو موثر انداز سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تنظیم سازی میں جنوبی پنجاب کو فوکس کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر یہ تنظیم سازی کی جائے گی۔ تنظیم سازی میں مسلم لیگ ن کے پرانے ، فعال اور نظریاتی اعتبار سے مضبوط رہنماو¿ں کو آگے لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تنظیم سازی کے عمل کے بعد بعد یونین کونسل کے اراکین پر مشتمل کمیٹی کی مشاورت سے آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کو جاری کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے بعد کے پی کے بلوچستان اور سندھ میں بھی یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کرے گی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاو¿ن میں اہم رہنماو¿ں کا اجلاس اس ہو چکا ہے۔ جب کہ آئندہ ہفتوں میں مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے اہم رہنماو¿ں کو بلا کر ان سے مشاورت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
نئی حکمت عملی