راولپنڈی(جنرل رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) راولپنڈی کے شعبہ اپلائید سائیکالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر تھے جبکہ مہمان شرکاء میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ کمال، ڈاکٹر ذیشان ریٹگرز یونیورسٹی امریکہ، کمانڈر اینٹی نارکوٹکس نارتھ بریگیڈئیر عمار علی اور پروفیسر ڈاکٹر مودت رانا شامل تھے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ریکٹر نمل نے کہا کہ سائیکالوجی اہم ترین سبجیکٹ ہے اور انسانی نفسیات کو سمجھنے کے لئے اس مضمون کا پڑھنا بہت ضروری ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب معاشرے کو اس دقیانوسی سوچ سے نکلنا ہو گا کہ ماہر نفسیات کے پاس جانے والا ہر شخص پا گل ہو تا ہے ، انہوں نے کہا کہ نمل میں سائیکالوجی سنٹر قائم کیا جائے گا جس میں طلباء کی کونسلنگ ہو گی اور انکو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔