راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ ن لیگ کی وفاقی اوربلوچستان حکومت گوادرمیں حقوق کی پرامن جنگ لڑنے والے نہتے عوام پرظلم وتشدد اورگرفتاریاں بندکرے، گرفتارسیاسی قیادت اورکارکنان کوفی الفوررہا کیا جائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی گوادرمیں عوام پرتشدد ،سیاسی قیادت وکارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی اپیل پرمری روڈ پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدرجے آئی یوتھ پاکستان رسل خان بابر، امیرضلع سیدعارف شیرازی ،ضلعی سیکرٹری عتیق احمدعباسی ،نائب امیرضلع رضا احمد شاہ ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی عبدالرحمن خالد،ملک عمران خان سمیت دیگر نے خطاب کیا ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان خود حق دوتحریک کے رہنما مولاناہدایت الرحمن بلوچ کے پاس دھرنے میں گئے اورمعاہدہ کیا لیکن اس پرعملدرآمدکی بجائے انحراف کے نتیجے میں عوام کی جانب سے احتجاج پرتشدد کیا جارہا ہے حکومت اور ریاستی ادارے مسائل کے حل کیلئے عملی اورسنجیدہ اقدامات کریں ۔
گوادرمیں عوام پرمظالم کیخلاف مری روڈ پر جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ
Dec 29, 2022