لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر کی زیر نگرانی ٹیموں کا موضع ہربنس پورہ میں آپریشن کیا گیا اور آٹھ کنال پانچ مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔ 18 بلڈنگ سٹرکچرز کو مسمار کروا کر سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا ہے۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔