لاہور ( سپیشل رپورٹر)کوآرڈینٹر تھنک ٹینک پیپلز لائرز فورم پنجاب میاں حنیف طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت آئی ایم ایف کے ڈیفالٹ سے بچنے کی کوشش میں عوام سے ملک کو ڈیفالٹ کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔ ملک کو مکمل طور پر گماشتہ سرمایہ داروں کے سپرد کر دیا ہے جو عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے اور ان کی ہڈیاں پیسنے کے در پہ ہیں ۔