لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملکوال براستہ پنڈ دانخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس کل سے بر سوں بعد دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کر ے گی شٹل ٹرین اکانومی کلاس کی چار بو گیوں پر مشتمل ہے اورروزانہ 3 رائونڈ لگائے گی وزارت ریلوے بجلی اور فیول کی بچت کا جامع منصوبہ مرتب کر ے گرین لائن سروس تمام تر سہو لیات کے ساتھ جنوری 2023 میں چلا نے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ٹریک مشیننز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیابحالی کے لئے حکمت عملی جلد وضع کی جائے گی الیکٹرک آرک فرنس تنصیب کا کام فر وی تک مکمل کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔