بچوں کا ایسے خیال رکھیں ‘گورنر سندھ نے نومولود بیٹے کہ نہلانے کی ویڈیو شیئر کر دی 


کراچی (نیٹ نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نومولود بیٹے کہ نہلانے کی ویڈیو شیئر کر دی۔ ٹوئٹر پر گورنر سندھ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں ٹائی سوٹ پہنے نومولود بیٹے کو باتھ روم میں نہلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں گورنر سندھ کے بیٹے کا چہرہ ایموجی سے چھپایا گیا ہے۔ ویڈیو میں گورنر سندھ نے ملازمت کرنیوالے تمام ہاریوں کو مشورہ دیا کہ آپ نے اپنے بچوں کا بھی خیال رکھنا ہے یہی وجہ ہے کہ میں بھی اپنے بیٹے ذوالقرنین کو نہلا رہا ہوں لہذا اپنے بچوں کا ایسے ہی خیال رکھیں۔ گورنر سندھ نے ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں لکھا تھا کہ بطور والد اور شوہر خاندان کیلئے موجود ہونا ضروری ہے، ہم اپنے بچوں خصوصاً لڑکوں کو گھر میں برابر کا ساتھ بنانے کیلئے ایک مثال قائم کریں یہ عمل ہماری لڑکیوں اور خواتین  کو قومی ترقی میں فعال کردار نبھانے میں مدد دے گا۔

ای پیپر دی نیشن