لاہور ( خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں من پسند لیگل ایڈوائزرکی بھرتیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں لیگل ایڈوائزر کی بھرتیوں پر من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔38افراد کو سفارش کی بنیاد پر بطور لیگل ایڈوائزر بھرتی کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمقام ڈائریکٹر ایڈمن وزیر ورک نے من پسند سلیکشن کی۔بعض لیگل ایڈوائزر کو دورانیہ پورا کرنے کے بعد پھر نوازا گیا ہے۔من پسند بھرتیوں کے باعث ایل ڈی اے کے پندرہ ہزار سے زائد کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب اور چیئر مین نیب اس کا فوری نوٹس لیں۔