لاہور (نیوز رپورٹر )صوبائی وزیر صحت وصدرتحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ این اے 130 کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر آمنہ جنجوعہ، سیدحسان علی شاہ ، عبدالغفورپپو اور خاتون موبلائزرزکی کثیر تعداد موجود تھی ۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوسی کے ایک ایک گھرجاکرعمران خان کاپیغام پہنچایااور صحت سہولت کارڈسے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان میں عام انتخابات کرواناناگزیرہوچکے ہیں۔ پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈسے استفادہ کررہی ہے۔پاکستان کی عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتی جارہی ہے۔وفاقی حکومت انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کررہی۔
پنجاب کے عوام صحت سہولت کارڈسے استفادہ کررہے ہیں: یاسمین راشد
Dec 29, 2022