کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا 55واں کانووکیشن، گورنر پنجاب کی شرکت 

Dec 29, 2022

لاہور ( سپیشل رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے 55ویں کانووکیشن کے دو سیشنز  کا انعقاد  رائل سوئس ہوٹل لاہور میں ہوا۔پہلے سیشن میں 2020کے 532 ایف سی پی ایس اور 110 ایم سی پی ایس  ڈاکٹرز کو ڈپلومہ ایوارڈ کیا گیا۔جبکہ دوسرے سیشن میں 2021 کے   648 ایف سی پی ایس اور 90  ایم سی پی ایس ڈاکٹرز کو ڈپلومہ ایوارڈ کیا گیا۔پہلے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف جو کہ سی پی ایس پی کے  سابق سینئروائس پریزیڈنٹ بھی رہیں ہیں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دوسرے سیشن میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے۔

مزیدخبریں