اسلام آباد (عترت جعفری) گریڈ 16سے 19تک کے افسروں کی ترقی کے لئے شیڈول طے کر دیا ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے اس پر عمل کیا جائے اور اس کی خلاف ورزی پر ذمہ داری عائد کی جائے گی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی کے لئے ہر سال دو بار ڈی پی سی کے اجلاس ہوا کریں گے، اور اس اجلاس کو منعقد کرنے کی ذمہ داری متعلقہ ایچ آر کا سیکشن کام کرے گا اور تمام ریکارڈ مرتب کرے گا۔ آئی آر اور کسٹمز کے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کے لئے ڈی پی سی مارچ اور ستمبر میں ہوا کرے گی ،گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کے لئے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی میٹنگ سال میں دو بار اپریل اور اکتوبر میں ہو گی، گرید 16 سے 17 میں ترقی کے لئے ڈی پی سی مئی اور نومبر میں ہوا کرے گی۔