شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ملکی و غیر ملکی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے لہذا توشہ خانہ سے گاڑیاں ، گھڑیاں ،نیکلس لے جانے والے آصف زرداری ، نواز شریف عمران خان پرویز مشرف یوسف رضا گیلانی سمیت سب کیخلاف کارروائی کر کے ان کو کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ قوانین تبدیل کرنے کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بحث اور یہ قوانین واضح کیے جائیں کہ دوسرے ممالک سے ملنے والے تحفوں کو نیلام کر کے حاصل کردہ رقوم کو ضرورت مند طلبا کوتعلیمی وظائف دیئے جائیں یا کچھ ایسے تحفے جن کو عجائب گھروں اور ریاستی عمارتوں میں سجایا جائے تاکہ جب بھی غیر ملکی مہمان ان جگہوں کا دورہ کرے تو وہ اپنی طرف سے دیئے گئے تحفے دیکھ کر خوش ہوں ۔