لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔،پاکستان کپ کے اختتام اور دوسرے ٹیسٹ کے دوران 16 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ کا اعلان ہوگا۔ممکنہ کھلاڑیوں میں شرجیل خان جبکہ شان مسعود بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔قومی سلیکٹرز نے فہرست میں اْن چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے ابھی ون ڈے میں شرکت نہیں کی‘ جن میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔ فخر زمان، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی ( انجرڈ) اور زاہد محمود ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست شاہد آفریدی نے تیار کی ہے۔21 ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔