اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین نے ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود انہیں مستقل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے ان کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے ایک عرضداشت میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ پندرہ برسوں سے ایک ہی گریڈ اور پوزیشن پر کام کر رہے ہیں ان کی سروسز کو مستقل کرنے کیلئے متعدد بار کی گزارشات اور عرضداشتوں کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا‘ بالآخر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا جس نے حکم دیا کہ ملازمین کو وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل کیا جائے کافی عرصہ گزرنے کے بعد ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیشن سے ٹیسٹ اور انٹرویو دینے کو کہا گیالیکن اب پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے اور نہ ہی کوئی مثبت اقدام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی پریشانی بڑھ گئی ہے جبکہ وہ گزشتہ پندرہ برسوں سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وہ ایک ہی گریڈ اور پوزیشن پر کام کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدل سے کام لیتے ہوئے ان سے روا رکھی جانیوالی اس سنگین ناانصافی کاازالہ کیا جائے ۔