ائر بیس کے اردگرد کسی کو پرندے رکھنے، کوڑا کرکٹ پھینکنے کی اجازت نہیں  

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشین اسرار نے کہاکہ ایئر بیس کے اطراف میں موجود گھروں پر پرندے رکھنے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گاائر بیس کے اردگرد   پرندوں، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے بھاری نقصان کا خدشہ رہتا ہے انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا ہمیں بحثیت شہری اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس  میں ائر بیس کے اطراف پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے حوالیسے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ائیر فورس کے نمائندہ افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن