ملک میں استحکام کیلئے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنا ہوگا، ڈاکٹر اسد اللہ حقانی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس کیو ایم)نے ملک کی معاشی سیاسی اور امن وامان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،یہاں سے جاری بیان میں سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس کیو ایم)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے کہا کہ ملک میں فوری طور پر استحکام پیدا کرنے کے لیے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنا ہوگا سیاسی قیادت آپس میں دست وگریباں ہونے کے بجائے مل بیٹھ کر قومی مسائل کو حل کریں۔ملک کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے،انہوں نے لطیف کھوسہ کی جانب سے ایٹمی اثاثوں کی فروخت  کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے عناصر ملک کوکمزور کر نے کی بات کر رہے ہیں پاکستان کے ایٹمی اثاثے ہماری بقا کی ضمانت ہیں قوم ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ کبھی قبول نہیں کر ے گی، سیاسی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک میں ایک گرینڈ ڈائیلاگ کا آغا زکیا جائے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہو رہی ہے اگر سب نے ہو ش کے ناخن نہ لیے تو امن و امان کے قیام کے لیے دی گئی قربانیاں ضائع ہو نے کا خدشہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن